برفباری کے حسین مناظر،صدر اور وزیر اعظم اپنی فیملیوں کے ہمراہ مری پہنچ گئے

پیر 9 جنوری 2017 14:32

مری(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9جنوری۔2017ء)برفباری کے حسین مناظر صدرمملکت ممنوں حسین اور وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اپنی فیملیوں کے ہمراہ مری پہنچ گئے صدر ممنون حسین گورنر ہاؤس بھوربن میں قیام پذیر ہیں جبکہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اپنی رہائش گاہ کشمیر پوائنٹ مری میں ملکہ کوہسار مری کے دلکش مناظر کا نظارہ کررہے ہیں ان اہم شخصیات کی آمد سے مری میں انتظامیہ انتہائی متحرک ہوگئی اور وزیر میاں محمد نواز شریف نے ٹریفک روانی کوبہتر بنانے کی بھی ہدایت کی اور سیاحوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کرنے کا بھی کہا،ادھر ملکہ کوہسار مری میں اتوار کے دن بھی شدید برفباری کا سلسلہ جاری رہا اور ملک بھر سے ہزاروں گاڑیاں اور سیاح ادھر کا رخ کر رہے ہیں مال روڈ سمیت مری کے تمام سیاحتی مراکز پر سیاحوں کا رش دیکھاجارہا ہے تمام ریسٹورانٹس اور ہوٹل سیاحوں سے کچھا کچھ بھرے ہوئے ہیں مال روڈ پر تل دھرنے کی جگہ بھی نہیں ،تاجروں کے کاروبار پر بھی اس برفباری سے مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :