بھارت،رکن پارلیمنٹ لڑکی سے زیادتی کے الزام میں گرفتار

پیر 9 جنوری 2017 14:15

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9جنوری۔2017ء)بھارتی پولیس نے شمال مشرقی میغالیہ ریاست سے تعلق رکھنے والے ایک رکن پارلیمنٹ کو 14سالہ سمگل کی جانے والی لڑکی سے زیادتی کے الزامات پر حراست میں لے لیا ہے،یہ بات ایک آفیسر نے گزشتہ روز کہی۔شدت پسند کمانڈر سے رکن پارلیمنٹ بننے والے جیولیس دوپھانگ کو نواحی گوہاٹی شہر میں پولیس کی جانب سے کئی روز سے ثبوت اکٹھے کئے جانے کے بعد حراست میں لیا گیا ہے۔

میغالیہ کے دارالحکومت شیلونگ میں ایک پولیس آفیسر ویوک سیم نے اے ایف پی کو بتایا کہ اسے گزشتہ رات حراست میں لیا گیا ہے اور ایک چھوٹی لڑکی سے زیادتی اور انسانی سمگلنگ کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔متاثرہ لڑکی نے الزام عائد کیا ہے کہ 51سالہ سیاستدان نے دسمبر میں اس کے ساتھ دو مرتبہ جنسی زیادتی کی جب اسے انسانی سمگلرز کی جانب سے اس کے ہاتھوں فروخت کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ اسے ایک گیسٹ ہاؤس میں رکھا گیا اور گیسٹ ہاؤس کے ملازم سمیت سات دیگر افراد پر اسے سمگل کرنے اور رکن پارلیمنٹ کو فروخت کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔سیم کے مطابق گیسٹ ہاؤس کا مالک ایک ریاستی وزیر کا بیٹا ہے۔دوپھانگ نے سال2000ء میں میغالیہ میں دو قبائلی گروپوں کے حقوق کیلئے جدوجہد کے طور پر ایک شدت پسند گروپ کی بنیاد رکھی تھی اور 2007ء میں انہوں نے ہتھیار ڈال کر سیاست میں قدم رکھا تھا۔

متعلقہ عنوان :