شمالی کوریا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کے تجربے کے لیے تیار

پیر 9 جنوری 2017 11:57

پیانگ یانگ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9جنوری۔2017ء)شمالی کوریا نے کہا ہے کہ وہ کسی وقت بھی بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کر سکتا ہے۔ اس کیمونسٹ ریاست کی طرف سے اتوار کے روز جاری کردہ ایک بیان کے مطابق ملکی سربراہ کم یونگ اْن کی طرف سے حکم ملنے پر یہ تجربہ کسی بھی مقام سے کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

پیونگ یانگ حکومت نے اسلحے کی اس دوڑ کے لیے امریکا کی ’دشمنانہ پالیسیوں‘ کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔ کم یونگ اْن نے یکم جنوری کو کہا تھا کہ شمالی کوریا جوہری بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کے تجربے قریب پہنچ چکاہے ۔

متعلقہ عنوان :