عراق،سبزی منڈی میں خودکش کار بم دھماکہ،11افراد ہلاک،درجنوں زخمی

پیر 9 جنوری 2017 14:15

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9جنوری۔2017ء)وسطی بغداد کی سبزی منڈی میں اتوار کے روز ایک خودکش بمبار نے داخلی گیٹ پر کار کو دھماکے سے اڑا دیا،جس کے نتیجے میں کم از کم 11افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے،یہ بات سیکورٹی حکام اور ڈاکٹروں نے کہی۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کے ترجمان سعد معان نے بتایا کہ جمیلہ مارکیٹ کے گیٹ پر معمول ایک فوجی اہلکار نے مشتبہ گاڑی کو دیکھ کر فائرنگ کردی تاہم دہشتگرد نے اپنی کار کو دھماکے سے اڑا دیا،ایک پولیس کرنل اور ایک ہسپتال کے عہدیدار نے بتایا کہ کم از کم11افراد ہلاک اور 35زخمی ہوئے ہیں۔

معان کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں حملہ آور پر فائرنگ کرنے والا فوجی اہلکار بھی شامل ہے۔جمیلہ بغداد میں مرکزی ہول سیل مارکیٹ ہے اور صدر سٹی میں واقع ہے جہاں شیعہ اکثریت ہے اور یہ دارالحکومت کے شمال مشرق میں واقع ہے فوری طور پر حملے کی کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔