استنبول، نیوائیرنائٹ حملہ آور کی شناخت ازبک جہادی کے طور پر کرلی گئی

پیر 9 جنوری 2017 14:15

استنبول(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9جنوری۔2017ء)نیوائیرنائٹ کے موقع پر استنبول کے ایک نائٹ کلب میں فائرنگ کرنے والے حملہ آور کی شناخت ازبک جہادی کے طور پر ہوئی ہے،جس کا تعلق دولت اسلامیہ گروپ (آئی ایس )سے ہے،یہ بات ترک میڈیا رپورٹس میں کہی گئی ہے۔حملہ آور کی شناخت کے حوالے سے ابہام پایا جاتا رہا ہے جو تاحال مفرور ہے۔ابتدائی رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ یہ ایک کرغز باشندہ تھا اور پھر بتایا گیا کہ اس کا تعلق چین میں یوغیر سے ہے تاہم روزنامہ حریت اور دیگر ترک اخبارات کی رپورٹس کے مطابق انٹیلی جنس اداروں اور استنبول میں انسدادی دہشتگردی پولیس نے اب حملہ آور کی شناخت34سالہ ازبک باشندے کے طور پر کی ہے جو کہ آئی ایس کے وسطی ایشیائی سیل کا حصہ ہے۔

اس کا کہنا ہے کہ اس کا دولت اسلامیہ انتہا پسند گروپ کے اندر کوڈ نام ایبو محمد خراسانی تھا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کی سرکاری سطح پر تصدیق نہیں ہوئی ہے،حملہ آور نیوائیرنائٹ پر 2017ء میں داخل ہونے سے صرف75منٹ قبل استنبول میں رینا نائٹ کلب میں داخل ہوا اور 27غیر ملکیوں اور 12ترک باشندوں کو قتل کرنے کے بعد فرار ہوگیا تھا۔بڑے پیمانے پر تلاشی کے باوجود وہ تاحال مفرور ہے،بعض رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اس کے متعلق ابھی تک خیال کیا جاتا ہے کہ وہ استنبول میں ہی موجود ہے۔ترک پولیس نے گزشتہ ہفتے مبینہ حملہ آور کی تصاویر جاری کی تھیں جس میں ایک خاموش ویڈیو بھی شامل تھی جو کہ اس نے سیلفی سٹک کے ساتھ وسطی استنبول میں بنائی تھی۔

متعلقہ عنوان :