طیبہ تشد د کیس میں اہم پیش رفت ، ایڈیشنل سیشن جج کیخلاف ہائیکورٹ میں باقاعدہ انکوائری کا فیصلہ

ہفتہ 14 جنوری 2017 12:41

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14جنوری۔2017ء )طیبہ تشد د کیس میں اہم پیش رفت ، ایڈیشنل سیشن جج کے خلاف ہائیکورٹ میں باقاعدہ انکوائری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آبا د میں ایڈیشنل سیشن جج کے گھر کمسن ملازمہ طیبہ پر تشدد کیس کے حوالے سے مبینہ ملزم راجہ خرم کے خلاف ہائیکورٹ میں باقاعدہ طور پر انکوائری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انکوائری کی سربراہی اسلام آبا د ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کریں گے۔ جسٹس محسن اختر کیانی آئندہ ہفتے ایڈیشنل سیشن جج کے خلاف انکوائری کا آغاز کردیں گے ۔یاد رہے چیف جسٹس انور کاسی کے نوٹس پر رجسٹراراسلام آباد ہائیکورٹ نے تشدد کیس کی ابتدائی رپورٹ تیار کی تھی جس میں طیبہ پر تشدد کی تصدیق کی گئی تھی۔ جسٹس محسن اختر کیانی آئندہ ہفتے سے باقاعدہ انکوائری کریں گی۔واضح رہے کہ ایڈیشنل سیشن جج راجہ خرم علی خان اور ان کی اہلیہ کے خلاف سپریم کورٹ میں کم سن ملازمہ طیبہ پر تشدد کا کیس زیر سماعت ہے ۔