امریکہ نے شام کے 18 سینئر فوجی افسران اور عہدیداروں پر پابندیوں کا اعلان کر دیا

ہفتہ 14 جنوری 2017 13:12

واشنگٹن( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14جنوری۔2017ء) امریکہ نے گزشتہ روز شام کے 18 سینئر فوجی افسران اور عہدیداروں پر پابندیوں کا اعلان کر دیا ۔ یہ پابندیاں کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے پر عائد کی گئی ہیں ۔ ” ہم شامی حکمرانوں کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔ “ یہ بات قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نیڈ پرائس نے بتائی ۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کی ایک تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ شامی فوج کے تین یونٹس نے 2014 اور 2015 شمالی شام میں تین دیہاتوں میں زہریلے ہتھیار استعمال کئے ۔ سرکاری ہیلی کاپٹرز سے سرکاری ہوائی اڈوں سے پرواز کر کے تکمین ، سربین کیبو سیتاس کے گاؤں پر کورین بیرل بم رائے ۔ یہ بات پینل کے تازہ ترین رپورٹ میں کہی گئی ہے ۔ بطور ہتھیار کلورین کا استعمال کیمیائی ہتھیاروں کے کنونشن کے تحت ممنوعی ہے جو شام نے 2013 میں روس کے دباؤ میں جوائن کیا ۔ اس کے استعمال کے جواب میں امریکہ نے سرکردہ انٹیلی جنس عہدیداروں اور فوجی کمانڈروں کو ہدف بنانا شروع کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :