سپین کے شاہ آج سعودی عرب کا دورہ کرینگے،دونوں ملکوں کے درمیان جنگی طیاروں کی فروخت کا پر کشش معاہدہ متوقع

انسانی حقوق گروپوں کا اظہار تشویش

ہفتہ 14 جنوری 2017 13:40

میڈرڈ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14جنوری۔2017ء)سپین اورسعودی عرب کے شاہی خاندانوں کے درمیان قریبی تعلقات ریاض کوجنگی طیاروں کی فروخت کے ایک پرکشش معاہدے کوحتمی شکل دینے میں میڈرڈکی مددکرسکتے ہیں جوکہ انسانی حقوق سے متعلق گروپوں کے لئے زیادہ تشویشناک صورتحال ہے ۔ان کادعویٰ ہے کہ یہ فروخت عالمی قانون کے تحت غیرقانونی ہوگی اورتیل کی دولت سے مالامال مملکت پریمن میں اس کی فوجی مہم میں جنگی جرائم کے مرتکب ہونے کاالزام عائدکیاہے ،جس میں ہزاروں کی تعدادمیں شہری مارے جاچکے ہیں۔

(جاری ہے)

سپین کے شاہ فلپی ششم ہفتہ کومشرق وسطیٰ ملک کاتین روزہ سرکاری دورہ کریں گے ،انہیں اس دورے کی دعوت سعودی عرب کی شاہ سلیمان نے دی ہے ۔ہسپانوی میڈیانے دورے کوایوانتے 2200کورویٹس کی فروخت کے لئے متوقع معاہدے سے جوڑاہے ،جس کی لاگت اندازاً2ارب یوروز(2.1ارب امریکی ڈالر)بتائی گئی ہے ۔بحری جہازتیارکرنے والی سپین کی سرکاری کمپنی نیوانتیاکے ترجمان نے اے ایف پی کوبتایاکہ ہم تصدیق کرسکتے ہیں کہ سعودی نیوی کوفروخت کرنے کیلئے پانچ بحری جہازوں کے حوالے سے مذاکرات حتمی مرحلے کے قریب ہیں ۔سپین اس وقت دنیامیں ہتھیارفراہم کرنے والاساتواں بڑاملک ہے ۔

متعلقہ عنوان :