شام میں فضائی فورسز میں رابطوں کی تشکیل ،روس اورترکی کے مابین معاہدہ پر دستخط

ہفتہ 14 جنوری 2017 13:40

ماسکو( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14جنوری۔2017ء) روس اور ترکی نے ایک ایسے معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس کے ذریعے شام میں دونوں ممالک کی فضائی فورسز میں رابطوں کو تشکیل دیا جائے گا اور دہشتگردوں کے اہداف کو نشانہ بنانے کے لئے فضائی حملوں کو مربوط بنایا جائے گا یہ بات روسی وزارت دفاع نے گزشتہ روز بتائی ۔

(جاری ہے)

دونوں ممالک نے گزشتہ ماہ شام میں جنگ بندیکا معاہدہ کیا تھا دونوں ممالک کے وفود نے ماسکو میں بات چیت کی ہے اور ایسی دستاویز پر دستخط کئے ہیں جو ایسے میکانزم کو تشکیل دیتا ہے جس کے ذریعے حملوں کو باہم مربوط کیا جائے گا تاکہ شامی فضائی حدود میں خطرناک حادثات سے بچا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :