بھارت،600 سے زائد بچیوں کیساتھ زیادتی کرنیوالا درندہ گرفتار

بدھ 18 جنوری 2017 11:08

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18جنوری۔2017ء) بھارت میں کم سن بچیوں کے ساتھ زیادتی کرنے والا ملزم پکڑا گیا، پیشے سے درزی اڑتیس سالہ سنیل رستوگی تیرہ سال سے معصوم بچیوں کو اپنے شرمناک اور مکروہ فعل کا شکاربناتا رہا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق بھارت خواتین کے بعد بچیوں کے لیے بھی خوفناک ملک بن گیا، جہاں بھارتی راجدھانی نئی دہلی میں چھ سو بچیوں سے زیادتی کا ملزم پکڑا گیا۔

(جاری ہے)

پیشے سے درزی اڑتیس سالہ سنیل رستوگی تیرہ سال سے معصوم بچیوں کو اپنے شرمناک اور مکروہ فعل کا شکار بناتا رہا، ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے گھناونے جرم کیلئے مخصوص لباس تیار کیا ہوا تھا، جسے پہن کر وہ جرم کرتا تھا۔ملزم نے رہائش رودر پور میں رکھی ہوئی تھی اور صرف واردات کرنے ہی نئی دہلی آتا تھا، ملزم کو آج مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جب سنیل کی ٹیلرنگ کی دکان بند ہوتی وہ گھناوٴنا کام شروع کردیتا، سنیل رہتا رودر پور میں تھا اور واردات کرنے دہلی آتا تھا۔