کراچی،قبرستان سے مردے غائب ہونے کے لرزہ خیز انکشاف،3 روز کا بچہ قبرسے غائب

بدھ 18 جنوری 2017 11:06

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18جنوری۔2017ء)کراچی کے علاقے کورنگی میں قبرستان سے مردے غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے، تین روز کا بچہ دفنائے جانے کے اگلے ہی روز قبر سے غائب ہوگیا۔ کورنگی کے قبرستان سے مردے غائب ہونے کا لرزہ خیز انکشاف ہوا ہے، فرحان نامی شہری کے تین روز کے بچے کا نمونیا کے سبب جناح اسپتال میں انتقال ہوگیا تھا جس کی تدفین کورنگی کے قبرستان میں کی گئی۔

(جاری ہے)

فوت شدہ بچے کا والد فرحان اگلے روز ہی 15 جنوری کو قبر پکی کرانے قبرستان پہنچا تو قبر کھلی ہوئی تھی اور اس میں سے بچے کی لاش غائب تھی جس کے بعد فرحان نے تھانے میں رپورٹ کرائی۔گورکن سے تھانے میں پوچھا گیا تو اس نے بیان دیا کہ ممکن ہے کسی جانور نے بچے کو کھالیا ہو تاہم اگلے ہی روزدوبارہ فرحان کو گورکن کو فون آیا کہ بچے کی لاش قبر میں موجود ہے۔فرحان وہاں پہنچا تو بچے کی لاش وہاں موجود تھی لیکن کفن غائب تھا۔ بعدازاں گورکن کے خلاف مقدمہ درج کرادیا گیا،پولیس نے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :