دبئی: نوکری کی متلاشی غیر ملکی خاتون کو اغواء کرلیا گیا

اغواء کار پاکستانی نکلے ، دونوں نے بدفعلی کا نشانہ بنایا ، جرم ثابت ہونے پر عدالت نے عمر قید کی سزا سنا دی

بدھ 18 جنوری 2017 11:08

دبئی( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18جنوری۔2017ء )متحدہ عرب امارات میں نوکری کی متلاشی غیرملکی خاتون کو دوپاکستانیوں نے اغواء کرکے جنسی بدفعلی کا نشانہ بناڈالا اور یہ جرم ثابت ہونے پر عدالت نے دونوں کوعمرقیدکی سزاسنادی جبکہ سزامکمل ہونے کے بعد ڈی پورٹ کرنے کا بھی حکم دیدیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی شہری نے خاتون سے ملاقات کے بعد اسے نوکری دلانے کا جھانسہ دیاتھا اور اپنی کار میں بٹھا کر انٹرویوکروانے کے لیے لے گیاتھا۔

پبلک پراسیکیوشن کے مطابق 30اور32سالہ مردوں نے مجبور فلپائنی خاتون کو دھمکانے کے لیے سٹن گن کا استعمال کیااور جنسی بدفعلی کے بعد اس کا موبائل فون ، سونے کی انگوٹھی اور 100درہم بھی چھین لیے۔31سالہ متاثرہ خاتون نے بتایاکہ اس نے نوکری کی تلاش کیلئے ویب سائٹ پر اشتہاردیاتھا جس میں موبائل نمبر بھی لکھاتھا اور اسی کو بنیادبنا کر ایک ملزم نے رابطہ کیا، مئی 2015ء میں ملزم نے مجھے المنکھول میں چار بجے میٹروسٹیشن پر انتظار کرنے کو کہا،میں اپنے آبائی وطن سے آنیوالی ٹیلی فون کال میں مصروف ہوگئی اور یہ دونوں آئے اور مجھے اٹھا کر لے گئے ، اْنہوں نے میری پہلی نوکری کے بارے میں پوچھا اور اس کے بعد ڈرائیور کے ساتھ والی نشست پر موجود شخص میرے پاس آگیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے بتایاکہ دونوں افراد نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ، پچھلی نشست پر جانیوالے شخص نے موبائل چارجر کی تار سے خاتون کاگلاباندھ دیااور دھمکیاں دے کر اپنی جنسی ہوس بجھائی۔اس کے بعد خاتون کو ایک ویرانے میں چھوڑ گئے تاکہ وہ ان کی گاڑی کی نمبر پلیٹ نہ دیکھ سکے۔دونوں ملز م سزا کے 15دن کے اندرفیصلے کے خلاف اپیل کرسکتے ہیں

متعلقہ عنوان :