سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن نے فوجی عدالتوں کے قیام کی حمایت کردی

بدھ 18 جنوری 2017 10:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18جنوری۔2017ء) سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن نے فوجی عدالتوں کے قیام کی حمایت کردی ہے۔

(جاری ہے)

جاری بیان کے مطابق بار کے سیکرٹری جنرل آفتاب باجوہ نے کہا ہے دہشت گردی اور کرپشن کے باعث ملک حالت جنگ میں ہے ایسی صورت حال میں عام کورٹس نہیں بلکہ ملٹری کورٹس ہی کارآمد ہوتی ہیں، دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں میں خوف کے باعث کوئی گواہ پیش نہیں ہوتا ،جنگ میں آرمی دفاع کرتی ہے تو کورٹس بھی آرمی کی ہی ہونی چاہیں تاکہ مقدمات کو جلد نمٹاکر کیس کا فوری فیصلہ کیا جاسکے، ملک سے کرپشن اور دہشت گردی کے مکمل خاتمہ تک ملٹری کورٹس کا قیام ناگزیر ہے ان کی مدت معیاد میں فوری توسیع دی جائے۔

متعلقہ عنوان :