امر یکہ ،حجاب پہننے پر مسلمان لڑکی کو سکول بس سے اتار دیا گیا

بدھ 18 جنوری 2017 11:06

یوٹا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18جنوری۔2017ء)امریکا میں ایک 15 سالہ مسلمان طالبہ کو حجاب لینے کی وجہ سے سکول بس سے زبردستی اتار دیا گیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی شہر یوٹا کی رہائشی ایک 15 سالہ مسلمان طالبہ کو صرف اس لیے زبردستی سکول بس سے اتار دیا گیا کیونکہ اس نے حجاب اوڑھا ہوا تھا۔

(جاری ہے)

خاندان کے وکیل رانڈال سپینسر کے مطابق ٹمپوہائی سکول میں زیر تعلیم مسلمان لڑکی جاناں باقر سے بس ڈرائیور نے انٹرکام کے ذریعے اس سے مخاطب ہو کر کہا کہ بس سے اتر جاوٴ، تم یہاں کی نہیں ہو۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے متاثرہ لڑکی کا کہنا تھا کہ یہ میرے مذہب کا حصہ ہے۔ میں ہر دن اپنے لباس کے ساتھ اپنے حجاب کا ملاپ کرتی ہوں۔ جاناں باقر نے بتایا کہ ڈرائیور نے کہا، ارے، تم نیلی چیز والی، تم اس بس پر نہیں چڑھو اور میں نے کبھی تمہیں سوار ہوتے نہیں دیکھا اس لئے اتر جاوٴ۔ جاناں باقر نے کہا کہ یہ سن کر اسے شرمندگی ہوئی اور وہ بس سے اتر کر رونے لگی۔ انہوں نے کہا کہ میں بہت شرمندہ ہوئی کہ کس طرح ہر کوئی انہیں گھور رہا تھا۔

متعلقہ عنوان :