چین کا ساحلی علاقوں سے دور جوہری پاور پلانٹس تعمیر کرنے کا اعلان

منگل 14 فروری 2017 18:57

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ فروری ء)چین نے جوہری توانائی کے منصوبوں کو وسعت دینے کے اگلے مرحلے میں سمندر سے دور جوہری پلانٹس تعمیر کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔چائنہ اٹامک انرجی اتھارٹی کے وائس چیئرمین وانگ ای رن کی جانب سے منگل کو جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ 2020کے اختتام تک سمندر سے دور جوہری پلانٹس کی تعمیر مکمل کر لی جائے گی ۔

(جاری ہے)

چین سمندر سے دور جوہری پلانٹس باحفاظت تعمیر کرنے اور انہیں چلانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ساحلی علاقوں پر اور ان سے دور جوہری پاور پلانٹس کی تعمیر کیلئے ٹیکنالوجی ایک جیسی ہی استعمال ہوتی ہے ۔ساحلی علاقوں میں تعمیر کئے جانے والے جوہری پلانٹس کو باحفاظت رکھا گیا ہے اور اسی طرح نئے تعمیر کئے جانے والے پلانٹس کے بھی حفاظتی اقدامات پورے کئے جائیں گے ۔ فی ا لوقت چین میں جوہری پاورپلانٹس ساحلی علاقوں میں موجود صوبوں میں قائم ہیں جن میں لیائونگ ، شنتونگ اور دیگر کئی صوبے ہیں ۔ ابھی تک ساحل سے دور کوئی بھی جوہری پلانٹس تعمیر نہیں کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :