کانگو کے فوجیوں نے فائرنگ کرکی39خواتین سمیت101 افراد کو ہلاک کر دیا

منگل 14 فروری 2017 18:33

نیویارک /کنساشا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ فروری ء) ڈیموکریٹک ری پبلک آف کانگو کے وسطی علاقے میں فوجیوں نے فائرنگ کرکے 39 خواتین سمیت 101 افراد کو ہلاک کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ڈیموکریٹک ری پبلک آف کانگو کے وسطی علاقے میں 9 اور 13فروری کے درمیانی عرصے میں ملکی فوج کے سپاہیوں نی39 خواتین سمیت کم از کم 101 افراد کو ہلاک کیا۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق سے متعلق ترجمان لِز تھروسل نے کانگو میں موجود ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ مشین گنوں سے مسلح فوجیوں نے ایک مقامی ملیشیا کے ارکان کو دیکھتے ہی ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ اِن ملیشیا ارکان کے پاس محض چھرے اور نیزے تھے۔ خاتون ترجمان نے کہا کہ ان اطلاعات کی تصدیق ہونے کا مطلب یہ ہو گا کہ وہاں فوجیوں کی جانب سے طاقت کا بے دریغ اور حد سے کہیں زیادہ استعمال کیا جا رہا ہے۔ کانگو کے وسطی علاقوں میں فوج اور ملیشیا کے درمیان حالیہ چند مہینوں کے دوران ہونے والی جھڑپوں میں اب تک سینکڑوں افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :