فلپائنی دہشت پسند گروپ کی جرمن یرغمالی کا سر قلم کرنے کی دھمکی،ویڈیو جاری

جرمن شہری کی برلن حکومت سے اسکی رہائی کے بدلے میں 30 ملین پیسو تاوان ادا کرنے کی اپیل

منگل 14 فروری 2017 18:33

منیلا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ فروری ء)فلپائن میں سرگرم عسکریت پسندوں نے اپنے ایک جرمن یرغمالی کا سر قلم کرنے کی دھمکی دیدی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دہشت پسند گروپ ابو سیاف نے اس ستر سالہ مرد کا، جسے پانچ نومبر کو جنوبی فلپائن میں ایک سیلنگ ٹور کے دوران اغوا کر لیا گیا تھا، ایک نیا ویڈیو جاری کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس میں اس جرمن شہری نے برلن حکومت سے درخواست کی ہے کہ وہ اس کی رہائی کے بدلے میں 30 ملین پیسو (تقریبا 5 لاکھ 70 ہزار یورو) کی ادائیگی کے لیے کوشش کرے۔ اس کی جرمن بیوی کو کشتی پر اغوا کی کارروائی کے دوران ہی قتل کر دیا گیا تھا۔ یہ جرمن جوڑا 2008 میں بھی صومالیہ کے پانیوں میں قزاقوں کے ہتھے چڑھ گیا تھا اور اسے سات ہفتے بعد رہائی ملی تھی۔

متعلقہ عنوان :