چیف جسٹس نے ایک شخص کو نشہ آور چائے پلا کر گردہ نکالنے کے واقعہ کانوٹس لے لیا، آئی جی اسلام آباد سے تین روز میں رپورٹ طلب

منگل 14 فروری 2017 23:10

اسلام آباد۔14فروری(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ فروری ء) چیف جسٹس نے دارالحکومت اسلام آباد میں ایک شخص کو نشہ آور چائے پلا کر گردہ نکالنے کے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد سے تین روز میں رپورٹ طلب کرلی ہے چیف جسٹس نے یہ نوٹس ذرائع ابلاغ میں چھپنے والی رپورٹس پرلیا جس کے مطابق شیخوپورہ کارہائشی روز گار کی تلاش میں ا سلام آباد آیا تھا تاہم یہاں دوافراد اسے کام دلانے کاجھانسہ دے کر مقامی نجی ہسپتا ل میں لے گئے، جہاں اسے نشہ آورچائے پلاکربے ہوش کردیا گیا اوراسی دوران آپریشن کے ذریعے مبینہ طور پر اس کاگردہ نکال لیا گیا، چیف جسٹس نے اس واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کرلی ۔

متعلقہ عنوان :