بحرین میں شہریوں کے خلاف فوجی عدالتوں میں مقدمہ چلانے کی منظوری دے دی گئی

جمعرات 23 فروری 2017 14:54

مناما ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ فروری ء) بحرین میں قانو ن سا ز اسمبلی کی طرف سے منظوری کے بعد اب شہریوں کے خلاف فوجی عدالتوں میں بھی مقدمہ چلایا جا سکے گا ۔ جبکہ پولیس نی مختلف دیہی علاقوں میں کریک ڈائون کر کے 20 افراد کو گرفتار کر لیا ہے ۔ جمعرات کو بحرینی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق قانون ساز اراکین نے ایسی آئینی ترمیم کی منظوری دے دی ہے جس کے باعث اب شہریوں کے خلاف فوجی عدالتوں میں بھی مقدمہ چلایا جا سکے گا ۔

(جاری ہے)

بحرینی آئین کے آرٹیکل 105 میں ترمیم کے تحت اب دہشت گردی یا مفاد عامہ کو نقصان پہنچانے والے جرائم کا ارتکاب کرنے والے شہریوں پر فوجی عدا لتوں میں بھی مقدمہ چلایا جاسکے گا ۔ بحرینی پولیس کے میڈیا سینٹر نے اب20 ایسے شہریوں کے ناموں کی فہرست جاری کی ہے جن پر گرفتاری کے بعد اب فوجی عدالت میں مقدمہ چلایا جائے گا ان میں4 خواتین بھی شامل ہیں اور ان کی عمریں20 سے لے کر 65 سال تک ہیں۔ ان گرفتار شدگان کو دہشت گردی کی سازش کرنے ایران اور عراق میں اسلحہ چلانے اور دھماکہ خیز مواد اڑانے کی تربیت حاصل کرنے جیسے الزامات کا سامنا ہے۔