کراچی کے علاقے منگھو پیر میں پولیس مقابلے میں 2دہشتگرد ہلاک

جمعرات 23 فروری 2017 22:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ فروری ء)کراچی کے علاقے منگھو پیر میں پولیس مقابلے میں 2دہشتگرد ہلاک ہوگئے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایک نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے علاقے منگھو پیر میں پولیس مقابلے میں 2دہشتگرد مارے گئے ہیں،دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا ہے،مضروب اہلکار کا نام ریاض ہے جسے قریبی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔دوسری جانب سہراب گوٹھ میں سرچ آپریشن کے دوران4افغان باشندوں کو گرفتار کیا گیا ہے،پولیس کا کہنا ہے شرکو شرپسندوں سے پاک کرکے دم لیں گے۔

متعلقہ عنوان :