ملائشیا کا کم جونگ کے قتل کی تحقیقات میں شمالی کوریا سے تعاون کا مطالبہ

جمعرات 23 فروری 2017 18:48

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ فروری ء) ملائشیا نے شمالی کوریا سے اسکے قتل ہونیوالے شہری کی بارے تحقیقات میں تعاون کا مطالبہ کیا ہے، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائشیا پولیس کے سربراہ خالد ابوبکر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا کو سفارتخانے کے ذریعے خط بھیج دیا گیا ہے جس میں ملک کی وزارت خارجی امور سے کم جونگ کی قتل کی تحقیقات میں تعاون کا مطالبہ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ ملائشیا اس کیس میں بین الاقوامی اصولوں کی مکمل پیروی کر رہا ہے۔ وقار)

متعلقہ عنوان :