افغانستان کے 18سیاسی پناہ خواہوں کو جرمنی نے ملک بدر کر دیا

جمعرات 23 فروری 2017 18:49

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ فروری ء) افغانستان کے 18سیاسی پناہ خواہاں جرمنی کیجانب سے درخواستیں مسترد ہونے پر وطن واپس پہنچ گئے، غیر ملکی خبر ساں ادارے کے مطابق کابل ایئرپورٹ پر ایک افغان باشندے محمد نعیم نے بتایا کہ پانچ سال قبل انسانی اسمگلروں کو بارہ ہزارڈالر دیکر مشکل راستے طے کرکے وہ جرمنی پہنچا اور پرامن میں نئی ایک زندگی کا آغاز کیا، تاہم اچانک ایک دن پولیس نے ایک ہوٹل سے اسے گرفتار کر لیا اور واپس افغانستان بھیج دیا، نعیم کا کہنا تھا کہ افغانستان میں نہیں رہنا چاہتا بلکہ واپس جرمنی جانا چاہتا ہے، جرمنی سے ملک بدر ہونے والے تمام18افغان شہری اسی طرح کی داستانیں سناتے واپس جانے کے خواہاں ہیں۔(وقار)

متعلقہ عنوان :