مشرقی یو کرین میں 3سالہ لڑائی میں اب تک 2608فوجی ہلاک ہو چکے ہیں ،صدر پیٹرو پورو شینکو

جمعرات 23 فروری 2017 17:46

کیف ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ فروری ء) یو کرین کے صدر پیٹرو پورو شینکو نے کہا ہے کہ مشرقی یو کرین میں باغیوں کے ساتھ 3 سالہ لڑائی میں اب تک 2608 یو کرینی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق یو کرینی مسلح افواج کے انتظامی بورڈ کا آپرشنل اجلاس ہوا جس کے دوران خطاب کرتے ہوئے صدر پیٹرو پورو شینکو نے کہا کہ تین سالہ لڑائی میں 2200 فوجی ہلاک ہو ئے ہیں جبکہ 408 اہلکاروں کا تعلق دیگر سکیورٹی اور ملٹری فورسز سے ہے ۔

یو کرینی وزارت دفاع کے مطابق ملک کے مشرقی شورش زدہ علاقہ میں 37000 فوجی باغیوں کے ساتھ لڑائی میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 280000 فوجی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاران باغیوں کے خلاف برسر پیکار رہے ہیں ۔ تین سالہ اس لڑائی میں 10 ہزار شہری اور دونوں متحارب فریقین کے افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :