کس معیار کا کیچپ، کیسی چائے کی پتی بک رہی ہے مارکیٹ میں

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مارکیٹ میں موجود کیچپ اور پتی کے سیمپل اٹھا لیے لیبارٹری تجزیے کے بعد نتائج عوام کے ساتھ شیئر کیے جائیں گے‘ ڈی جی فوڈ اتھارٹی مارکیٹ میں فروخت ہونے والی اشیاء کی باقاعدگی سے جانچ پڑتال بہت ضروری ہے‘نورالامین مینگل

جمعہ 18 اگست 2017 21:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ اگست ء) کس معیار کا کیچپ، کیسی چائے کی پتی بک رہی ہے مارکیٹ میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مارکیٹ میں موجود کیچپ اور پتی کے سیمپل اٹھا لیے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کی سر براہی میں اوپن مارکیٹ سے سیمپل اٹھا ئے گئے۔تمام سیمپلز لیبارٹری تجزیے کے لیے بھیجوادئیے گئے۔

شہر کے مختلف علاقوں سے کیچپ اور پتی کے برانڈشیزان ٹماٹو کیچپ،گورمے کیچپ ٹماٹو ، شنگریلہ ٹماٹو کیچپ،نیشنل ٹماٹو کیچپ ،مچلز ٹماٹو کیچپ ،وائٹل ٹی ،ٹپال ٹی ،ٹپال گرین ٹی ،ٹپال گلبہارگرین ٹی ،ٹپال دانے دار،ٹپال فیملی مکسچر،لپٹن ییلو لیبل ٹی کے سیمپل حاصل کر کے لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے بھجوا دیے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کا کہنا تھا کہ تجزیے کے بعد بتائج عوام کے ساتھ شیئر کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں فروخت ہونے والی اشیاء کی ناقاعدگی سے جانچ پڑتال بہت ضروری ہے۔ اشیاء خوردونوش کے معیار کو برقرار رکھ کر بیماریوں کے بوجھ کو کم کیا جا سکتا ہے۔ شیر شاہ روڈ پر واقع ماشااللہ جنرل سٹور، صابری چسکا پوائنٹ ،عرفان علی برگر پوائنٹ،جانی مان شاپ،بلال مِلک شاپ ،عبدل پان شاپ،کاشف مرغ چنے اینڈ حلیم،شفیق مٹن چنے،جوہر ٹائون میں یورو سٹور،راحت بیکرز،عادل بیکری،شوکت بیکری،پر معائنہ کے دوران سرکاری احکامات کے مطابق ای لائسنس بنوانے ،ا ور مزید بہتری کے احکامات جاری کیے گئے۔