کانگو میں مٹی کا تودہ گرنے سے 40 افراد ہلاک ، متعدد زخمی

جمعہ 18 اگست 2017 11:42

برازاویلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ اگست ء) کانگو کے شمال مشرقی حصے میں جھیل اِلبرٹ کے کنارے واقع ماہی گیروں کے دیہات پر مٹی کا تودہ گرنے سے 40 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

کانگو کے مقامی حکام کا کہنا ہے کہ اس قدرتی آفت اور اس کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تصدیق گزشتہ روز کی گئی ہے۔ اتٴْوری نامی صوبے کے نائب گورنر پیسیفیک کِیٹا کا کہنا ہے کہ شدید بارشوں کے نتیجے میں ایک پہاڑ کا ایک حصہ گر گیا جس سے یہ افسوسناک واقع رونما ہوا ہے۔ زخمیوں اور متاثرین کی ہر ممکن امداد کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :