سعودی عرب سے 7 لاکھ سے زیادہ غیر قانونی تارکینِ وطن کی واپسی

جمعہ 18 اگست 2017 11:39

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ اگست ء) سعودی عرب سے گذشتہ کچھ عرصے کے دوران میں 7 لاکھ سے زیادہ غیر قانونی تارکین ِوطن معافی کی سکیم کے تحت اپنے آبائی ممالک کو واپس چلے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

العربیہ ٹی و ی کے مطابق سعودی عرب کی عمومی نظامت برائے پاسپورٹس کے ڈائریکٹر، میجر جنرل سلیمان بن عبدالعزیز الیحییٰ نے بتایا ہے کہ یہ تارکینِ وطن ،ویزے اقامت اور ملازمت کے قواعد وضوابط کی خلاف ورزیوں کے مرتکب پائے گئے تھے اور انھیں خلاف ورزی کے مرتکبین کے بغیر قوم کی مہم کے تحت واپس بھیجا گیا ہے۔

انھوں نے مزید بتایا ہے کہ مزید غیر قانونی تارکین وطن بھی اس مہم سے فائدہ اٹھا کر واپس جا سکتے ہیں اور اگلے مرحلے میں مزید 46 ہزار غیر قانونی تارکین وطن کو سعودی عرب سے ان کے ممالک کو واپس بھیجا جائے گا۔واضح رہے کہ اس ایمنسٹی مہم کی مدت جولائی کے آغاز میں ختم ہوگئی تھی اور سعودی حکام نے اس کے بعد دوسرے مرحلے پر بھی کام شروع کردیا تھا۔اس کے تحت خلاف ورزیوں کے مرتکبین کو تلاش کیا جارہا ہے۔ ان پر متعلقہ قواعد وضوابط کا اطلاق کیا جارہا ہے اور انھیں واپس بھیجنے کا بندوبست کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :