کینیڈا، معمر خاتون کو 13 سال قبل کھوئی ہوئی ہیرے کی انگوٹھی واپس مل گئی

جمعہ 18 اگست 2017 10:40

ٹورانٹو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ اگست ء) کینیڈا کے علاقے البرٹس میں 13 سال پہلے باغیچے میں گم ہوجانے والی ہیرے کی ایک انگوٹھی مل گئی۔

(جاری ہے)

امریکی خبررساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے علاقے البرٹس میں رہاش پذیر 84 سالہ میری گریسی کا کہنا ہے کہ ان کی ہیرے کی انگوٹھی 2004ء میں گھر کے صحن میں کھو گئی اور طویل عرصہ گذرنے پر اس انگوٹھی کے ملنے کی امید بھی نہ رہی تھی۔

میری نے اپنی انگوٹھی کھو جانے کی خبر اپنے شوہر تک کو نہ بتائی اور اپنی بہو سے ایک سستی انگوٹھی لے لی تاہم گذشتہ پیر کے روز جب میری کی بہو نے اپنے باغیچے سے گاجر اکھاڑی تو یہ انگوٹھی کاجر کے ساتھ باہر نکل آئی۔ سالوں تک زمین میں دفن یہ انگوٹھی گاجر میں پھنس کر باہر آ گئی جسے دیکھ کر وہ حیران رہ گئیں۔

متعلقہ عنوان :