وفاقی محکموں میں بلوچستان کے کوٹے پرنوجوانوں کوروزگارفراہم کرنے ،گیس رائلٹی کیلئے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بھرپورآوازاٹھاؤں گا،مولاناامیرزمان

علماء کرام سے متعلق یہ پروپیگنڈہ دم توڑگیاوہ حکومت نہیں کرسکتے ،تاریخ نے ثابت کردیا مولوی سب سے اچھی طرح حکومت کرسکتے ہیں آکسفورڈ یونیورسٹی کے فارغ التحصیل اقتدارمیں آکرفیل ہوگئے، وفاقی وزیر کا استقبالیہ سے خطاب

جمعہ 18 اگست 2017 21:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ اگست ء) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی نائب امیراوروفاقی وزیرمولاناامیرزمان نے کہاہے کہ وفاقی محکموں میں بلوچستان کے کوٹے پرنوجوانوں کوروزگارفراہم کرنے اورگیس رائلٹی کے لئے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بھرپورآوازاٹھاؤں گابلوچستان کے بے روزگارنوجوانوں کوروزگارفراہم کرنے کے لئے ہرفورم پرجنگ لڑوں گا، علماء کرام سے متعلق یہ پروپیگنڈہ دم توڑگیاکہ وہ حکومت نہیں کرسکتے تاریخ نے ثابت کردیا کہ مولوی سب سے اچھی طرح حکومت کرسکتے ہیں جبکہ آکسفورڈیونیورسٹی کے فارغ التحصیل اقتدارمیں آکرفیل ہوگئے۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے صوبائی سیکرٹریٹ میں ان کے اعزازمیں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیااستقبالیہ تقریب سے مولاناعبداللہ جتک،صاحبزادہ کمال الدین،سیدجانان آغاودیگرنے بھی خطاب کیا،قبل ازین کوئٹہ پہنچنے پرمولاناامیرزمان کاشانداراستقبال کیاگیاائیرپورٹ پرصوبائی وضلعی قائدین،سینیئررہنماؤں اورکارکنوں نے نعرہ تکیبرکی گونج میں ان کااستقبال کیاانہیں ہارپہنائے گئے اورپھول کی پتیاں ان پرنچھاورکی گئیںاس موقع پرمولاناعبداللہ جتک،مولاناکمالا لدین،حاجی بہرام خان اچکزئی،حاجی عبدالباری اچکزئی،سیدجانان آغا،ایم پی اے مفتی گلاب کاکڑ،ایم پی اے خلیل دمڑ،رحمت اللہ کاکڑ،مولاناولی محمدترابی،حاجی نورگل خلجی،سیدمطیع اللہ آغا،مفتی اکرام اللہ بخاری،مولاناحبیب اللہ مینگل،مولانامحمودالحسن،سیدعبدالواحدآغا،مستونگ کے مولاناسعیدالرحمن فاروقی،ڈاکٹرفیصل منان،حافظ نوراحمد،ملک لطف اللہ ترین،کونسلرچوہدری محمدعاطف،اقلیتی رہنماشہزادکندن،حاجی جلات خان اچکزئی،عزیزاحمدسارنگزئی سمیت مختلف علاقوں کے سینئرارکان اوریونٹوں کے عہدیداران بڑی تعدادمیں موجودتھے انہیں بڑے جلوس میںصوبائی سیکرٹریٹ لایاگیا۔

(جاری ہے)

تقریب سے مولاناامیرزمان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں ایک غریب کارکن ہوں وفاقی وزارت میرے نہیں بلکہ پورے صوبے اورجمعیت کے لئے اعزازہے جس پرمیں قائدجمعیت مولانافضل الرحمن،مرکزی وصوبائی جماعت کاشکرگزارہوں انہوں نے کہاکہ میں وفاقی کابینہ میں بلوچستان کے حقوق کی جنگ لڑوں گاہرفورم پرصوبے کے مسائل کے حل کے لئے کوشش کروں گامیں اپناخون دے سکتاہوں لیکن کارکنوں اورعوام کے حقوق پرقدغن نہیں لگاوں گاقیادت اشارہ کرے تووزارت کولات ماردوں گاماضی میںیہ تاریخ کی ہے پاکستان کاوفاع داڑھی اورپگڑی والے کریں گے انہوں نے کہاکہ اگرکسی کاکوئی بھی مسئلہ ہوتووہ اپنے ضلعی نظم کے ذریعے رابطہ کریں میں ایک حلقے کانہیں تمام عوام کاوزیرہوں73کے آئین کے مطابق جدوجہدکریں گے۔

متعلقہ عنوان :