برکس ممالک کو آزادانہ تجارتی نظریہ اختیار کرنا چاہئے،چین

تمام ممالک عالمی معاشی گورننس میں اصلاحات کیلئے پرعزم رہیں،چینی وزیر خارجہ

ہفتہ 23 ستمبر 2017 16:46

اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار ستمبر ء)چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ برکس ممالک کو آزادانہ تجارتی نظریے کو اختیار کرنا چاہئے کیونکہ یک رخانظام نہیں چل سکتا ، یکطرفہ پابندیاں ہمیشہ اپنی پابندیاں کھود یتی ہیں ، یکطرفہ طورپر طاقت کا استعمال بہت خطرناک ہوتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے برکس ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلا س میں کیا جو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 72ویں اجلاس کے موقع پر یہاںاکٹھے ہوئے تھے انہوںنے برکس ممالک پرزوردیا کہ وہ اپنے درمیان آزادانہ تجارتی نظام برقرار رکھیں اسے مضبوط کریں اور میٹرو اکنامک پالیسیوں کے سلسلے میں تعاون کریں ، تمام ممالک عالمی معاشی گورننس میں اصلاحات کیلئے پرعزم رہیں اور اقوام متحدہ کے 2030ء کے پائیدار ترقی کے ایجنڈے اور 2015ء کے آب و ہوا کی تبدیلی بارے پیرس معاہدے کو مکمل طورپر نافذ کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ برکس ممالک بین الاقوامی نظام کے تحفظ کیلئے پرعزم رہیں اور اقوام متحدہ چارٹر کے بنیادی اصولوں کی پیروی کریں جن میں برابر خود مختاری ، عدم مداخلت ، تنازعات کا پرامن حل ، اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی عالمی امن اور سلامتی کیلئے کوششوں کو مسلسل فروغ دینا شامل ہے ۔انہوں نے کہا کہ برکس ممالک عالمی امن کے تحفظ اور ترقی کیلئے ایک اہم قوت ہے ، اس لئے انہیں کورین جزائر کے ایٹمی مسئلے کو حل کرنے کیلئے پرعزم رہنا چاہئے ،شام اور افغانستان کے حساس مسائل کے حل میں بھی کردار ادا کرنا چاہئے ۔

متعلقہ عنوان :