برازیل میں ہم جنسی پرستوں کی احتجاجی ریلیاں

ہفتہ 23 ستمبر 2017 15:59

سا پالو (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار ستمبر ء)برازیل میں ہم جنسی پرستوں کی احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق برازیل میں ہزاروں افراد نے ایک جج کے ان ریمارکس کے خلاف مظاہرہ کیا ہے، جن میں کہا گیا تھا کہ ماہر نفسیات کو ہم جنسی پرستی کے علاج پر بھی توجہ دینی چاہیے۔

(جاری ہے)

برازیل کے سب سے بڑے شہر سا پالو اور ریو ڈی جنیرو میں مظاہرے کیے گئے۔

ان مظاہروں میں جج کے خلاف بھی آواز بلند کی گئی۔ ہم جنس پرستی کے علاج کے حوالے سے دیے گئے ان ریمارکس پر پیر کے روز سے برازیل کے ہم جنس پرست حلقوں نے شور مچا رکھا ہے۔ برازیلی ماہرین نفسیات کی کونسل نے جج کے ریمارکس کے خلاف اپیل بھی دائر کر دی ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ برازیل میں ہم جنس پرستوں اور ہیجڑوں کو پرتشدد صورت حال کا سامنا رہتا ہے۔