ماڈل ٹائون واقعے پر انٹرا کورٹ اپیل ابہام اور الجھن دور کرنے کے لیے کی گئی ہے،ڈاکٹر مصدق ملک

ہفتہ 23 ستمبر 2017 23:16

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار ستمبر ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا امور ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ ماڈل ٹائون واقعے پر عدالت میں انٹرا کورٹ اپیل ابہام اور الجھن دور کرنے کے لیے کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ہفتے کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے لاہور ہائی کورٹ کے لارجر بنچ نے فیصلہ دیا تھا کہ ماڈل ٹائون واقعے کی رپورٹ شائع نہ کی جائے لیکن ،اب اسی عدالت کے ایک چھوٹے بنچ نے اس واقعے کی رپورٹ کو شائع کرنے کا فیصلہ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اسی بات پر الجھن کا شکار ہے کہ آیا اس رپورٹ کو شائع کیا جائے یا نہیں۔ اس لئے انٹراکورٹ اپیل کی گئی ہے۔ معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے اور ملک میں عدلیہ کی بحالی کے لیے بھی ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد اور لاہور ہائی کورٹ پہلے ہی حدیبیہ پیپر ملز کیس کو مسترد کر چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :