ایران کا نئے بیلسٹک میزائل کے کامیاب تجربے کا دعویٰ

ایران کے سرکاری میڈیا نے اس تجربے کی خبر دی لیکن اس کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں

ہفتہ 23 ستمبر 2017 14:24

تہران(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار ستمبر ء)ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے متعدد ہتھیار لے کر دو ہزار کلومیٹر تک مار کرنے والے ایک نئے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ہفتہ کو ایران کے سرکاری میڈیا نے اس تجربے کی خبر دی لیکن اس کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔اس نئے میزائل کا نام خرمشہر ہے اور ہفتہ کو سرکاری ٹی وی پر اس کے تجربے کے مناظر بھی دکھائے گئے۔

(جاری ہے)

میزائل تجربے کی خبر ایک ایسے وقت سامنے آئی ہے جب امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ چھ عالمی طاقتوں کے جوہری معاہدے کو ختم کرنے کی دھمکی دے چکے ہیں۔گزشتہ ماہ ہی ٹرمپ نے ایک مسودہ قانون پر دستخط کیے تھے جس کے تحت ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے تناظر میں نئی پابندیوں کا تذکرہ کیا گیا تھا۔جوہری معاہدہ ختم کرنے کی ٹرمپ کی دھمکی پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا تھا کہ ان کو ملک کو دفاعی مقاصد کے لیے اپنے میزائل پروگرام کو فروغ دینے کا حق ہے۔

متعلقہ عنوان :