بھارت میں بربریت کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا، اساتذہ کی 12رویں جماعت کی طالبہ کیساتھ زیادتی

ہفتہ 23 ستمبر 2017 13:56

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار ستمبر ء)بھارت میں بربریت کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا،ریاست راجستھان کے ایک سکول میں دو اساتذہ نے بارہویں جماعت کی طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست راجستھان کے ایک سکول میں دو اساتذہ نے بارہویں جماعت کی طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

(جاری ہے)

پولیس نے سکول کے مالک اور ایک ٹیچر کو گرفتار کر لیا ہے جن پر الزام ہے کہ انہوں نے طالبہ کے ساتھ زیادتی کی اور حاملہ ہونے کے بعد مقامی ہسپتال سے ساز باز کر کے اسقاط حمل کروا دیا۔اسقاط حمل کے بعد متاثرہ لڑکی کی حالت بگڑ گئی جسے جے پور کے سوائی مان سنگھ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس نے سکول کو فی الحال بند کر دیا گیا ہے اور متاثرہ لڑکی کا بیان لینے کے لیے اس کے ہوش میں آنے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں تنائوہے۔ لوگوں نے سکول کے باہر احتجاج کیاتوڑ پھوڑ بھی کی۔

متعلقہ عنوان :