سمندری طوفان ارما کے بعد متحدہ عرب امارات نے فلوریڈاکی بحالی میں مدد کے لئے10ملین امریکی ڈالرز کاعطیہ پیش کر دیا

ہفتہ 23 ستمبر 2017 14:33

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار ستمبر ء)   فلوریڈا میں ارما سمندر طوفان کی وجہ سے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلی ہے ۔ اس تباہی کو دیکھتے ہوئے متحدہ عرب امارات کے واشنگٹن کے سفارت خانے نے تباہی سے ہونے والے نقصان کی بحالی کے لیے 10 ملین امریکی ڈالرز کا عطیہ پیش کر دیا۔

(جاری ہے)

متحدہ عرب امارات کے امریکی سفیریوسف ال اوطیب نے اس عطیے کے باارے میں فلوریڈا کے گورنر ریک سکاٹ سے بات کی جو کہ فلوریڈا ریاست کی بحالی کے کاموں کی زمہ داری سنبھال رہے ہیں۔

متحدہ عرب امارات سفارت خانے کے اہلکار فلوریڈا کے تباہی و آفات کی بحالی کے رہنماؤں کے ساتھ مل کر ریاست کی بحالی کے کاموں لگنے والے فنڈزمہیا کرنے میں مدد کریں گے۔ فلوریڈا کے تباہی و آفات کی بحالی کی وزارت کے ترجمان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے مہیا کیے گئے ان فنڈز سے ریاست کے بحالی کے کاموں میں کافی مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :