ارجنٹائن کی فوجی آبدوز لاپتا، عملے کے 44 ارکان سوارہیں

اس بات کی تحقیقات کررہے ہیں کہ آبدوز کہاں ہے، آبدوز کا کنٹرول روم سے رابطہ کس وجہ سے منقطع ہوا ، ترجمان

ہفتہ 18 نومبر 2017 14:51

بیونس آئرس (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار نومبر ء) ارجنٹائن میں فوجی آبدوز لاپتا ہوگئی جس میں عملے کے 44 ارکان سوار ہیں۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آبدوز سے آخری بار سگنل دو روز قبل جنوبی ارجنٹائن سے موصول ہوئے اس کے بعد سے ارجنٹائن نیوی کا آبدوز سے کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں ہوسکا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ارجنٹائن نیوی کے ترجمان نے آبدوز لاپتا ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہم اس بات کی تحقیقات کررہے ہیں کہ آبدوز کہاں ہے اور آبدوز کا کنٹرول روم سے رابطہ کس وجہ سے منقطع ہوا اگر رابطے میں کوئی تکنیکی خرابی آگئی ہے تو آبدوز جلد سطح آب پر نمودار ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ فوجی آبدوز میں کئی دنوں کا غذائی سامان موجود ہے جس کے ذریعے عملہ بخوبی اپنا گزارا کرسکتا ہے اور ہم سے رابطہ کیے بغیر بھی آبدوز اپنا سفر متعدد روز تک جاری رکھ سکتی ہے۔۔