فیض آباد دھرنے نے ایک اور شخص کی جان لے لی

ڈبل روڈ سے پمز جاتے ہوئے ایمبولینس رش میں پھنس گئی ، مریض راستے میں دم توڑ گیا

ہفتہ 18 نومبر 2017 19:12

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار نومبر ء) فیض آباد انٹرچینج پر دھرنے سے عوام مشکلات سے دوچار ایمبولینس ڈبل روڈ پر پھنس گئیں جس کے نتیجے میں مریض ایمبولینس میں ہی دم توڑ گیا ۔

(جاری ہے)

ڈل روڈ پر پمز جاتے ہوئے ایک ایمبولینس رش میں پھنس گئی جس سے مریض راستے میں دم توڑ گیا ۔ مریض بروقت ہسپتال نہیں پہنچ سکا ۔ تقریباً دوسرا ہفتہ ختم ہونے کو ہے اور جو ایک مذہبی جماعت کا دھرنا جاری ہے ۔ اسلام آباد اور اس کا جڑواں شہر راولپنڈی کے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس سے زیادہ مشکل درپیش آ رہی ہے ۔ ۔