لاہور ، عائشہ گلالئی نے عمران خاں، پرویز خٹک اور جہانگیر ترین کو عدالت میں طلب کرنے کی درخواست جمع کروا دی

ہفتہ 18 نومبر 2017 19:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار نومبر ء)سیشن عدالت میں عمران خان پر عائشہ گلالئی کے الزامات کیخلاف ہتک عزت کے دعویٰ پر سماعت عائشہ گلالئی نے عمران خاں، پرویز خٹک اور جہانگیر ترین کو عدالت میں طلب کرنے کی درخواست جمع کروا دی ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے رہنماء جاوید بدر نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، جہانگیر ترین اوروزیر اعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک پر لزامات کے خلاف عائشہ گلائی کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عائشہ گلالئی نے الزامات کے کوئی ثبوت پیش نہیں کئے لہٰذا عدالت عائشہ گلالئی کو اپنے الزامات پر معافی مانگنے اور 30 ملین روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے، ایڈیشنل سیشن جج نے کیس کی سماعت شروع تو عائشہ گلائی کے وکیل نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ،وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک اور جہانگیر ترین کو عدالت میں طلب کرنے کی درخواست جمع کروا دی جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خاں پرویز خٹک اور جہانگیر ترین کو طلب کرکے دعوی کی وضاحت طلب کی جائے۔

عدالت نے عائشہ گلالئی کی درخواست پر عمران خاں پرویز خٹک اور جہانگیر ترین کے وکلاء سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت مزید دسمبر کے پہلے ہفتے تک کیلئے ملتوی کردی۔