کلبھوشن یادیو کی بیوی سے ملاقات ، پاکستان پر عالمی دبائو بڑھانے کیلئے بھارت سرگرم

کلبھوشن یادیو کی اہلیہ کو پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا بھارتی انکار کے بعد وزارت خارجہ کی پریشانیوں میں اضافہ ہوگیا

ہفتہ 18 نومبر 2017 19:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار نومبر ء) بھارتی جاسوسکلبھوشن یادیو کی بیوی سے ملاقات ، پاکستان پر عالمی دبائو بڑھانے کیلئے بھارت سرگرم ، بھارت کی جانب سے انکار کے بعد وزارت خارجہ کی پریشانیوں میں اضافہ ہوگیا، بھارت نے کلبھوشن یادیو کی اہلیہ کو پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا، ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ایک ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے جواب ملنے کے بعد سوچ بچار جاری ہے، اس حوالے سے دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی اہلیہ سے ملاقات کی پاکستانی پیش کش سے متعلق بھارتی جواب موصول ہونے کے بعد اسکا جائزہ لیا جارہا ہے۔

بھارت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کلبھوشن کی اہلیہ پاکستان نہیں آسکتیں، ان کی والدہ کے ویزے کی درخواست بھی پاکستان میں زیر التواء ہے، لہٰذا انہیں بھی انسانی بنیادوں پر ویزہ دیا جائے۔

(جاری ہے)

واضع رہے کہ پاکستان نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے جاسوس کلبھوشن یادیو کی اہلیہ کو شوہر سے ملاقات کی پیش کش کی تھی، دفتر خارجہ نے کلبھوشن یادیو کو اہلیہ سے ملاقات کی اجازت بنیادی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دی گئی ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کی طرف سے اچانک کلبھوشن کی بیوی کو ملنے کی اجازت حیران کن ہے ، جبکہ بھارت گزشتہ کئی ماہ سے کلبھوشن یادیو کے لئے کونسلر رسائی چاہتا رہا ہے مگر پاکستان نے انکار کردیا تھا، بھارت نے سزائے موت کو عالمی عدالت میں پاکستان کی طرف سے سزاپر عمل درآمد کو رکوانے کی اپیل کی تھی، جبکہ عالمی عدالت نے بھارتی جاسوس کی سزائے موت کو حتمی فیصلہ آنے تک روکنے کا کہا گیا ہے، بھارت کو کہنا ہے کہ عالمی عدالت کے فیصلے سے پہلے پاکستان کی طرف سے پیشکش حیرانگی ہوئی ہے۔

شمیم محمود

متعلقہ عنوان :