سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ کے ہوٹلوں میں موسیقی پر پابندی عائد

ہفتہ 18 نومبر 2017 14:50

جدہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار نومبر ء)سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ کے ہوٹلوں میں موسیقی پر پابندی عائد کردی گئی ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی شاہ کے مشیر اور مکہ ریجن کے امیر پرنس خالد الفیصل کی جانب سے جدہ کے ہوٹلوں میں موسیقی پر پابندی عائد کردی گئی، جس کے تحت جدہ کی حدود میں موجود ہوٹلوں میں کسی بھی قسم کے گانے بجانے یا موسیقی کے پروگرام منعقد کرنے پر پابندی ہوگی۔

سعودی اخبار کے مطابق یہ پابندی جدہ کے گورنر کی جانب سے امیر مکہ کو لکھے گئے خط کے بعد لگائی گئی ہے جس میں انہوں نے نشاندہی کی تھی کہ شہر کے متعدد ہوٹلوں میں حکومت کی اجازت کے بغیراور بغیر لائسنس کے موسیقی کا اہتمام کیا جارہا ہے بلکہ انہیں سوشل میڈیا پربھی دکھایا جارہا ہے۔