چین کے خود مختار علاقہ تبت میں 6.9درجے شدت کا شدید زلزلہ

زلزلے کے مرکز والے شہر نائنگ چائی شہر کے متعدد دیہات میں عمارتوں کو نقصان پہنچا اور بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا زلزلے کے بڑے جھٹکے کے بعد 5اور 3.1درجے شدت کے چارمعمولی جھٹکے محسوس کئے گئے

ہفتہ 18 نومبر 2017 15:30

لہاسہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار نومبر ء) ہفتے کو علی الصبح 6:34پر جنوب مغربی چین کے تبت کے خود مختار علاقے کے شہر نائنگ چائی میں 6.9درجے شدت کا زلزلہ آیا تا ہم فوری طورپر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔ زلزلے کی وجہ سے نائنگ چائی شہر میں آنیوالے زلزلے کی وجہ سے متعدد دیہات میں برقی رو کا سلسلہ منقطع ہو گیا اور عمارتوں کو نقصان پہنچا ۔

چین کے زلزلہ پیما نیٹ ورکس مرکز کے مطابق اس زلزلے کے مرکز سوراغ 2.75درجے شمالی طول بلد اور 95.02درجے مشرقی ارض البلد میں لگایا گیا ہے ، یہ زلزلہ تقریباً 10کلومیٹر کی گہرائی میں آیا ، شہر کے دیہی علاقوں میں پانچ درجے اور 30.1درجے کے بعد میں آنیوالے چار معمولی جھٹکے محسوس کئے گئے ۔

(جاری ہے)

چین کے ارضیاتی بیورو نے صورتحال کو تحقیق کو مانیٹر کرنے زلزلہ زدہ علاقے میں ماہرین بھیجنے کیلئے ٹیلی کانفرنس منعقد کرتے ہوئے تیسرے درجے کے ہنگامی جوابی میکنزم کا آغاز کیا ہے ۔

بیورو نے کہا کہ زلزلے کی زبردست ارضیاتی شدت نے 500مربع میٹر کے علاقے کو متاثر کیا ہے جو بہت کم آبادی والا ہے ، زلزلے کی وجہ سے چٹانیں گرنے کے واقعات پیش آئے جس کی وجہ سے نائنگ چائی شہر کو ٹانگ مائی جو کہ زلزلے سے متاثرہ ٹائون شپس میں شمار ہوتا ہے کو ملانے والی شاہراہ میں رکاوٹ پیدا ہو گی ، مسلح پولیس ٹرانسپورٹ کے فوجی سڑک کو صاف کررہے ہیں۔

وزارت عوامی تحفظ کے فائر ڈیپارٹمنٹ نے کہا کہ نائنگ چائی کا آگ بجھانے والا عملہ ٹانگ مائی ٹائون شپ میں تیار بیٹھا ہے ، امدادی کارکنوں کی ایک اور ٹیم موضع گیال ہا میں ایک ہیلی کاپٹر لے جائے گی کیونکہ اس موضع کو جانیوالی سڑک چٹانیں گرنے کی وجہ سے بند ہو گئی ہے۔وزارت ٹرانسپورٹ نے زلزلہ زدہ علاقوں میں پلوں کی حالت کا جائزہ لینے کیلئے عملہ روانہ کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :