ماہر علم الاعداد نے اتوار 19 نومبر کو دنیا کے ختم ہونے کی پیش گوئی کردی

ہفتہ 18 نومبر 2017 21:36

امریکا : (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار نومبر ء) کیا کل دنیا ختم ہوجائیگی اور کوئی پراسرار سیارہ زمین سے ٹکرائے گا اور دنیا تباہ ہوجائیگی؟ تفصیلاتکے مطابق سوشل میڈیا پر آج کل کافی خبریں گردش کررہی ہیں کہ نظام شمسی میں مداخلت کرنے والا ایک پراسرار سیارہ زمین پر تباہی مچادےگا جبکہ عیسائی ماہر علم الاعداد ڈیوڈ میڈ نے پیش گوئی کی ہے کہ نیبرو یا پلینٹ ایکس نامی سیارہ 19 نومبر کو نظام شمسی کے توازن کو درہم برہم کر دے گا جس سے کرہ ارض پر زلزلوں کی صورت میں بڑی تباہی آئے گی اور دنیا تہس نہس ہو کر رہ جائے گی۔

(جاری ہے)

تاہم سماجی رابطے ویب سائٹس پرگردش کرتی ان خبروں نے لوگوں کو خوفزدہ کر دیا ہے لیکن امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کا کہنا ہے سب جھوٹ، دھوکہ اور فریب ہے۔ ناسا حکام نے کہا ہے کہ نہ تو ایسے کسی سیارے کا وجود ممکن ہے، اور اگر ایسا ممکن ہوتا تو اس کی کشش ثقل نے چاند کو زمین کے محور سے اٹھا کر دور پٹخ دیا ہوتا واضح رہے کہ اس سے قبل ڈیوڈ میڈ نے ستمبر میں سیارہ ایکس کے زمین سے ٹکرانے کی پیش گوئی کی تھی جو جھوٹ ثابت ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :