وزیر اعلیٰ نے اطمینان دلایا ہے کہ مجرم پکڑے جائیں گے

ہم اسی دن مطمئن ہوں گے جب ملزم قانون کی گرفت میں آ جائیں گے ،والد زینب

جمعرات جنوری 23:35

قصور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات جنوری ء):زینب کے والد نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے اطمینان دلایا کہ مجرم پکڑے جائیں گے لیکن ہم اس دن ہی مطمئن ہوں گے جب ملزمان قانون کی گرفت میں ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق قصورواقعے کی متاثرہ معصوم بچی کے والد محمد امین نے نجی ٹی وی کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے ساتھ ملاقات کا مکمل احوال بتا دیا۔

انکا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے اعتماد میں لیتے ہوئے یقین دہانی کروائی کہ آپ کے ساتھ انصاف ہوگا اور واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لے کر سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ نے یقین دہانی کروائی کہ میں آپ کے ساتھ رابطے میں رہوں گا اور وہ جاتے ہوئے میرا نمبر بھی لے کر گئے۔ایک سوال کے جواب میں زینب کے والد کا کہنا تھا کہ جس طرح وزیر اعلیٰ نے جیسے یقین دلایا ہمیں امید ہے کہ سب بہتر ہوگا لیکن ہم اسی دن مطمئن ہوں گے جب ملزمان قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

Your Thoughts and Comments