3سعودی شہروں کو اسمارٹ شہر بنانے کی تیاریاں

جمعرات 11 جنوری 2018 11:03

ریاض  (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 11 جنوری 2018ء) مقامی ذرائع کے مطابق وزیر بلدیات و دیہی امو رعبداللطیف آل الشیخ نے واضح کیا ہے کہ وہ سعودی عرب کے 3 شہروں کو دنیا کے 3 بہترین اسمارٹ سٹیز میں شامل کرانے کیلئے کوشاں ہیں۔

(جاری ہے)

وزارت نے اس حوالے سے پالیسی ترتیب دیدی ہے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ انکی وزارت کے اہلکار آئندہ چند برسوں کے اندر یہ ہدف حاصل کرلیںگے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وہ پارکو ںمیں اضافے اور انہیں جدید خطوط پر استوار کرنے کے سلسلے میں شہریو ںاو رمقیم غیر ملکیوں کی تجاویز سنیں گے اور آئندہ مرحلے میں انہیں اس عمل میں شریک کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :