سعودی عرب اورایتھوپیا کے درمیان گھریلو ملازم درآمد کرنے کا معاہدہ طے پا گیا

جمعرات 11 جنوری 2018 11:01

ریاض۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 11 جنوری 2018ء)سعودی مجلس شوریٰ نے ایتھوپیا سے گھریلو ملازم درآمد کرنے کی منظوری دینے کے بعد گھریلو ملازم درآمد کرنے کا معاہدہ طے پا گیا۔

(جاری ہے)

سعودی اخبار کے مطابق وزارت محنت اورایتھوپیا کی وزارت محنت کے درمیان اس سلسلے میں معاہدہ طے پا گیا ہے۔اس سے قبل سعودی ارکان شوریٰ نے وزارت سے مطالبہ کیا تھا کہ ملازم خواتین کی آگہی کا طریقہ کار متعین کریں۔ انہیں ان کے حقوق سے مطلع کیاجائے۔ خالی اسامیوں پر خواتین کی تقرریاں کی جائیں۔ شوریٰ نے اردن کے ساتھ سرمایہ کاری کے تحفظ اور معاہدہ کی بھی منظوری دی ہے۔

متعلقہ عنوان :