راولپنڈی:لڑکی نے پر س چھیننے والے لٹیروں کو مار مار کر سبق سکھا دیا

جمعرات 18 جنوری 2018 21:29

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 18 جنوری 2018ء):راولپنڈی کی شیر دل لڑکی نے پر س چھیننے والے لٹیروں کو مار مار کر سبق سکھا دیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس کی جانب سے سٹریٹ کرائم کے خلاف مناسب اقدامات نہ اٹھانے کے باعث اب شہریوں نے لٹیروں کو خود سبق سکھانے کی ٹھان لی ہے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے کا آغاز کراچی کی مریم نے کیا تھا جس نے لوٹنے کی کوشش کرنے والے 2ڈاکوؤں کو گاڑی کے نیچے کچل دیا تھا۔

تازہ ترین واقعے کے مطابق ایسا ہی ایک واقعہ راولپنڈی میں پیش آیا جہاں دو موٹر سائیکل سواروں نے ایک لڑکی سے پرس چھیننے کی کوشش کی تھی ۔لڑکی نے نہایت ہوشیاری کے ساتھ رد عمل دیتے ہوئے دونوں لٹیروں کو دھر لیا اور مار مار ادھ موا کر دیا۔شہریوں نے دونوں ڈاکوؤں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔