لاہورہائیکورٹ ، فراڈ کیس میں سابق سیکریٹری متروکہ وقف املاک بورڈ کی ضمانت منظور

جمعرات 18 جنوری 2018 23:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 18 جنوری 2018ء) لاہورہائیکورٹ نے فراڈ کیس میں سابق سیکریٹری متروکہ وقف املاک بورڈ کی ضمانت منظور کر لی ہے۔

(جاری ہے)

دو رکنی بنچ نے ملزم کو پانچ لاکھ کے مچلکوں جمع کروانے کے عوض رہا کرنے کا حکم دے دیا ۔ نیب کی جانب سے 13 کروڑ روپے خوردبرد کرنے پر ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ملزم امیر محمد خان کی جانب سے سیف الملوک ایڈوکیٹ نے دلائل د ئیے ۔جسٹس علی باقر اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل بینک نے سماعت کی۔