فیصل آباد میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،2 مبینہ دہشتگرد گرفتار،،3 کلوگرام بارودی مواد،2 ڈیٹونیٹر برآمد

جمعرات 18 جنوری 2018 23:50

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 18 جنوری 2018ء) فیصل آباد میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 2 مبینہ دہشتگرد گرفتار کرلیے گئے دہشتگردوں سی3 کلوگرام بارودی مواد،2 ڈیٹونیٹراوردیگرسامان برآمد،گرفتاردہشتگردوں کاتعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایک نجی ٹی وی کے مطابق سی ٹی ڈی کی فیصل آبادمیں کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں 2 مبینہ دہشتگرد وں کوگرفتارکر لیا گیا ۔

دہشتگردوں میں اورنگزیب اورعبدالرحمان شامل ہیں۔سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں سی3 کلوگرام بارودی مواد،2 ڈیٹونیٹراوردیگرسامان برآمد کیا گیا ۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگردحساس ادارے کے دفترپرحملے کیلئے جارہے تھے،گرفتاردہشتگردوں کاتعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔