جنوبی و شمالی کوریا پہلی مرتبہ مشترکہ اولپمک ٹیم بنانے پر متفق

جمعرات 18 جنوری 2018 10:51

سیئول۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 18 جنوری 2018ء)جنوبی اور شمالی کوریائی حکومتیں سرمائی اولمپک مقابلے کی افتتاحی تقریب ایک جھنڈے تلے منعقد کرنے اور کھلاڑیوں کی ایک مشترکہ ٹیم بنانے پر متفق ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جنوبی کوریا کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق جنوبی اور شمالی کوریاکے حکام سرمائی اولمپک مقابلے کی افتتاحی تقریب کو موقع پر کرنے اور کھلاڑیوں کی ایک مشترکہ ٹیم بنانے پر متفق ہو گئے ہیںعلاوہ ازیں دونوں ممالک کے درمیان اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا ہے کہ افتتاحی تقریب کے دوران جوائنٹ مارچ بھی کریں گے۔

دونوں کوریائوں میں اتحاد کے لئے جنوبی کوریا کی وزارت کے مطابق دونوں کوریائی ریاستوں کے درمیان یہ معاہدہ گزشتہ روز مذاکرات کے بعد عمل میں آیا۔ تاہم ان اقدامات کا ابھی عالمی اولپمک کمیٹی سے منظور ہونا باقی ہے۔