کراچی میں چچا نے اپنی8 سالہ بھتیجی کوزیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،مقدمہ درج

جمعرات 18 جنوری 2018 18:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 18 جنوری 2018ء):کراچی کے علاقے سچل گبول گوٹھ میں بااثرملزم نے 8سالہ بچی کوزیادتی کانشانہ بناڈلا،پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے،لیکن ابھی تک ملزم کوگرفتار نہیں کیا جاسکا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قصور میں زینب زیادتی و قتل کے واقعے کے بعد ملک بھر میں گزشتہ دس روز میں درجنوں بچوں سے زیادتی کے درجنوں واقعات سامنے آگئے ہیں۔

کراچی کے علاقے سچل گبول گوٹھ میں بااثرملزم نے 8سالہ بچی کوزیادتی کانشانہ بناڈلا۔اہلخانہ نے الزام عائد کیاہے کہ بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم کوئی اور نہیں بلکہ بچی کا اپنا چچا ہے۔پولیس تھانہ سچل گوٹھ نے 8سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کے واقعے کامقدمہ درج کرلیاہے۔

(جاری ہے)

پولیس ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاے بھی ماری رہی ہے۔بچی کی میڈیکل رپورٹ کی بنیاد پرتفتیش شروع کردی گئی ہے۔

ملزم کی گرفتاری کے بعد ڈی این اے ٹیسٹ بھی کروایا جائے گا۔متاثرہ بچی کی والدہ نے بتایاکہ ملزم بااثرہے ہمیں ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے۔انہوں نے بتایاکہ میری بچی کوانصاف چاہیے۔ملزم نے میرے 6مہینے کابچے اور بچیوں پربھی ڈنڈوں سے تشدد کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ آج میری بچی کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا ہے کل محلے کی بچیاں بھی محفوظ نہیں ہوں گی۔بچی کی والدہ نے ملزم کوکیفرکردارتک پہنچانے کا مطالبہ کردی اہے۔

متعلقہ عنوان :