عبدالرحمان فاروقی نے پارٹی کے بنیادی رکنیت اور اپنے عہدے سے مستعفی ہونیکا اعلان کردیا

جمعرات 18 جنوری 2018 20:36

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 18 جنوری 2018ء)پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی میڈیا کوآرڈنیٹریوتھ ونگ عبدالرحمان فاروقی نے پارٹی کے بنیادی رکنیت اور اپنے عہدے سے مستعفی ہونیکا اعلان کردیا ،صوبہ میں پارٹی پر چاپلوسوں کا راج ہیں ،پارٹی میں کارکنوں کی کوئی قدر نہیں ہے موجودہ حالات میں صوبائی قیادت کے ساتھ نہیں چل سکتے ۔

عنقریب اپنے ساتھیوں اور عہدیداروں کے ساتھ بہت سے حقائق سے پردہ اٹھائوں گا ۔اپنے رہائش گاہ باجکٹہ میں مقامی میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے صوبائی کوآرڈینیٹر نے کہا کہ میں گذشتہ سات سالوں سے اس عہدے پر کام کررہاہوں ۔مگر موجودہ حالات میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ہمیں کام کرنے نہیں دیا جاتا ۔صوبائی صدر امیر مقام نے جس طرح پارٹی کے نظریاتی کارکنوں کو پیچھے دھکیل دیاہے ۔

(جاری ہے)

اس مثال ماضی میں نہیں ملتی ۔مسلم لیگ ن کے وہ نظر یاتی کارکن جنہوںنے برے وقت میں مرکزی صدر نواز شریف اور پارٹی کا بھر پورساتھ دیا تھا ۔وہ پارٹی سے کنارہ کش ہور ہے ہیں ۔صوبائی میڈیا کے کوآرڈینیٹر نے مسلم لیگ ن کی کارکردگی پراظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس جماعت نے ملک کے لئے اہم کارنامے سرانجام دئے ۔جس میں پاکستان کو ایٹمی قوت بنانا ۔

ملک میں موٹر وے کا جال بچھانا ۔اندھیروں کا خاتمہ شامل ہیں ۔مگر صوبہ میں پارٹی پر جس قیادت کو بھٹایا گیاہے ۔وہ مرکزی قیادت کو گمراہ کرکے صوبہ میں پارٹی کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ صوبہ کے 25 اضلاع میں انکے ساتھ ساتھے اپنے اپنے عہدوں سے مستعفی ہوچکے ہیں ۔انہوں نے کسی دوسری سیاسی جماعت میں شامل ہونے پر بتایا کہ وہ فی الحال کسی بھی سیاسی جماعت میں شامل نہیں ہو ں گے ۔بلکہ اپنی ذاتی فاونڈیشن جناح فاونڈیشن پر توجہ دے رہی ہیں اور وقت انے پر تمام صورت حا ل سے پارٹی کے اعلی قیادت کو اگاہ کریں گے ۔